نئی دہلی،12نومبر(ایجنسی) بی جے پی نے ٹیپو سلطان کی یو م پیدائش تقریب منعقد کرنے کو لے کر ہوئے تشدد میں دو لوگوں کی موت کے بعد کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا کے استعفی کا مطالبہ کیا اور کانگریس صدر سونیا گاندھی پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ کیا اب وہ کسی مارچ کی قیادت کریں گیں۔
بی جے پی کے ترجمان سمپت پاترا نے آج یہاں صحافیوں سے کہا کہ ریاستی حکومت قاتلوں
پر کنٹرول کرنے میں ناکام رہی ہے جو آزاد گھوم رہے ہیں اور عام لوگوں کو موت کی دھمکیاں مل رہی ہیں جنہیں آئے دن اپنی زندگیوں کے خطرے کا سامنا ہے۔
کیا کانگریس صدر سونیا گاندھی کرناٹک جاکر اس صورتحال کے خلاف احتجاج کریں گی؟ کیا وہ اب کانگریس کارکنوں کے ساتھ مارچ نکالیں گی؟ بی جے پی کے لیڈر نے یہ کہتے ہوئے کرناٹک کے وزیراعلی سے استعفی کا مطالبہ کیا کہ وہ ریاست میں قانون وانتظام کی صورت حال بحال کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں۔